سات ممالک نے سانحہ منیٰ میں ہونے والی 717شہادتوں میں اپنے شہریوں کی شہادت کا دعویٰ کیاہے جن میں سب سے زیادہ 131حاجیوں کا تعلق ایران سے ہے ۔تفصیلات کے مطابق مراکش کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ میں ان کے 87شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی جانب سے شہید ہونے والے 717افراد کی فہرست جاری کی جانی ہے جس میں
واضح ہو سکے گا کہ شہید ہونے والوں کا کن ممالک سے تعلق تھا ۔سانحہ منیٰ میں بھارت کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ ان کے 14شہری شہید ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے 7،الجیریا اور انڈونیشیا کے تین ،تین اور نیدر لینڈ کا ایک شہری شہید ہواہے ۔فلپائن کے دو شہری شہید ہوئے ہیں لیکن وہ بھگدڑ کے باعث نہیں بلکہ وہ گرمی کی شدت کے باعث شہید ہوئے ہیں ۔